Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کر لوں اپنے میں تمہیں اے جان جاناں تو سہی

مردان صفی

کر لوں اپنے میں تمہیں اے جان جاناں تو سہی

مردان صفی

MORE BYمردان صفی

    کر لوں اپنے میں تمہیں اے جان جاناں تو سہی

    دل تمہارا بالکل اپنا کر دوں یکساں تو سہی

    کب تلک نظروں سے میری تم رہو گے دور دور

    پتلیوں میں لوں بٹھا اے میرے جاناں تو سہی

    میں رہوں بے خود تمہیں ہو کار فرما سب مرے

    چھوڑوں اپنا تم پہ بالکل ساز و ساماں تو سہی

    تم کو لوں اور لوں تمہاری کل روش تب کل پڑے

    لے کے بیٹھوں جب تمہارے سارے ارکاں تو سہی

    گرد پھر پھر کر تمہارے حسرت دل لوں نکال

    جب رہیں باقی نہ دل کے کوئی ارماں تو سہی

    آنے دو اس گل بدن کو مجھ میں پورے حسن سے

    عندلیب دل ہوں عالم مجھ پر نالاں تو سہی

    حسن عالم سوز دیکھیں گر ترا شمس و قمر

    گر پڑیں ہو کر خجل قدموں پر مرداںؔ تو سہی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے