کہتے ہیں جنہیں عرش پہ رہتے وہ یہیں ہیں
کہتے ہیں جنہیں عرش پہ رہتے وہ یہیں ہیں
پردے میں مرے دل کے وہی جلوہ گزیں ہیں
عالم میں سراپا ہے انہیں کا قد و قامت
ہے آنکھ اگر دیکھیے کس جا وہ نہیں ہیں
آتے ہیں تصور میں تشفی میں ہیں سرگرم
ہم محو محبت ہیں تو وہ ہم سے قریں ہیں
کعبہ میں ہیں یا دیر میں یا عرش بریں پر
آتے ہیں ابھی سامنے چاہو تو کہیں ہیں
بیداری ہو یا خواب ہو ہر حال میں ہے وصل
جو صاحب نسبت ہیں مگر اہل یقیں ہیں
سب نور ظہور ان کا ہے مرداںؔ میں کہوں کیا
اس خاتم تن میں مرے وہ مثل نگیں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.