Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شمیم دوست کیوں میری طرف باد صبا لائی

مسعود لکھیم پوری

شمیم دوست کیوں میری طرف باد صبا لائی

مسعود لکھیم پوری

MORE BYمسعود لکھیم پوری

    شمیم دوست کیوں میری طرف باد صبا لائی

    مرے سر پر جنوں میں اور اک تازہ بلا لائی

    میں دیوانہ تھا جتنا اس سے بڑھ کر اب ہوں دیوانہ

    بلا پر اک بلا تازہ تری زلفِ دوتا لائی

    محبت کی خطا کیا اس پہ ہے الزام کیوں ظالم

    ترے کوچہ میں جو آیا اسے اس کی قضا لائی

    جگہ بدلی تو کافر ہوگئے یہ ہو نہیں سکتا

    صنم خانہ میں بھی زاہد ہمیں یادِ خدا لائی

    بگاڑ اپنے مقدر کا بنا خود راہبر اپنا

    تری شمشیر کے آگے مجھے میری قضا لائی

    دہانِ زخم بسمل شکر کرتے ہیں ادا قاتل

    تری شمشیر اپنے ساتھ دردِ لادوا لائی

    کہاں کی تھی عداوت باد صر صر کو خدا جانے

    جو اس کوچہ سے میری خاک کے ذرے اڑا لائی

    گلہ کیا کیجیے مسعودؔ اپنی تیرہ بختی کا

    نہ بعد مرگ بھی شمعِ مزار اک شب جلا لائی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے