Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جو ازل سے ہیں رخ کی ضیا کے مشتاق

سید مسعود حسن

جو ازل سے ہیں رخ کی ضیا کے مشتاق

سید مسعود حسن

MORE BYسید مسعود حسن

    جو ازل سے ہیں رخ کی ضیا کے مشتاق

    در حقیقت میں وہیں نورِ خدا کے مشتاق

    نہ وفا کی انہیں پرواہ نہ جفا کے مشتاق

    تیرے عشاق تو ہیں تری رضا کے مشتاق

    ہائے کثرت سے میں مستِ مئے دنیا افسوس

    کم نہیں ساقی تری مستانہ ادا کے مشتاق

    زلفِ جاناں کی کسی دن تو ملے گی خوشبو

    ہم اسی واسطے ہیں بادِ صبا کے مشتاق

    منتظر دیر سے پہنچے نہیں جو در پر فقرا

    ہیں یہ سب آپ کی شاہانہ ادا کے مشتاق

    پردۂ غیب سے آتی ہے کہ دل سے مسعودؔ

    ہم ہیں مدت سے انا الحق کی صدا کے مشتاق

    مأخذ :
    • کتاب : Safina

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے