مرا دل جس کی صورت پر فدا ہے
ابھی تک مجھ سے وہ نا آشنا ہے
میں تجھ میں اپنا چہرہ دیکھتی ہوں
یہ تیرا حسن ہے یا آئینہ ہے
ترا دیدار ہی جان محبت
مرے زخم تمنا کی دوا ہے
مرے دل کو ہو خوف گم رہی کیوں
مری نظروں میں تیرا نقش پا ہے
جسے میں زندگی گردانتی ہوں
زمانے کی طرح وہ بے وفا ہے
خدا ہی جانے اس کا ہے سبب کیا
وہ مجھ سے آج کل روٹھا ہوا ہے
مرا دل کس طرح اس کو بھلائے
محبت خوب صورت حادثہ ہے
میں اس کو دیکھتی ہوں کس نظر سے
اپنے وہ کس نظر سے دیکھتا ہے
سکون دل وہی ہے کیا کروں میں
مرے جذبات سے جو کھیلتا ہے
یہ میری شاعری اے جان جاناں
مرے ٹوٹے ہوئے دل کی صدا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.