Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ اپنے حسن کا جلوہ دکھانے آئے گا

مینو بخشی

وہ اپنے حسن کا جلوہ دکھانے آئے گا

مینو بخشی

MORE BYمینو بخشی

    وہ اپنے حسن کا جلوہ دکھانے آئے گا

    اندھیرا ہجر کی شب کا مٹانے آئے گا

    نہ چھوڑ دامن امید ہو نہ یوں مضطر

    وہ دل کے زخم پر مرہم لگانے آئے گا

    جو اس کو ہوگا کبھی اپنے جور کا احساس

    مجھے یقیں ہے وہ مجھ کو منانے آئے گا

    اٹھے گا اس کی گلی کی طرف جو ابر کرم

    مرا خرابۂ جاں بھی بسانے آئے گا

    مجھے تو اس کی توقع کبھی نہ تھی اس سے

    وہ میرے سوز دروں کو بڑھانے آئے گا

    یہ اعتبار ہے اس پر کہ نا خدا بن کر

    مرا سفینہ کنارے لگانے آئے گا

    مری دعا جو کسی روز ہو گئی مقبول

    وہ میری شمع تمنا جلانے آئے گا

    جو غم کی دھوپ میں نکلے گی تشنگی سے زباں

    وہ خوش جمال نظر سے پلانے آئے گا

    تری گلی میں مرے بعد اے مرے دم ساز!

    نہ کوئی پیار کا نغمہ سنانے آئے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے