راز حسن و عشق جب تجھ پر عیاں ہو جائے گا
راز حسن و عشق جب تجھ پر عیاں ہو جائے گا
تو یقیناً زندگی کا ترجماں ہو جائے گا
جب ترا جلوہ نگاہوں سے نہاں ہو جائے گا
اشک جو ٹھہرا ہوا ہے وہ رواں ہو جائے گا
عشق میں جب نطق پر قدغن لگائی جائے گی
قصۂ دل آنکھوں آنکھوں میں بیاں ہو جائے گا
کیا پتہ تھا موسم گل دل پہ ڈھائے گا ستم
کیا خبر تھی مہرباں نا مہرباں ہو جائے گا
حرف مہمل کی طرح میں بھی مٹا دی جاؤں گی
لفظ لا یعنی سا تو بھی بے نشاں ہو جائے گا
مجھ پہ مشق ناز کر ظالم بہ انداز وفا
اس بہانے میرے دل کا امتحاں ہو جائے گا
ایسا لگتا تھا کہاں بچپن میں اس کو دیکھ کر
فتنۂ دل وہ بنے گا جب جواں ہو جائے گا
کیوں فنا فی العشق یہ مرا دل مضطر نہ ہو
تیری خاطر مٹنے والا جاوداں ہو جائے گا
حسرت قطرہ ہے ہم آہنگی موج محیط
جب یہ حسرت پوری ہوگی بے کراں ہو جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.