مرے درد دل کی کچھ بھی جو تجھے خبر نہیں ہے
مرے درد دل کی کچھ بھی جو تجھے خبر نہیں ہے
یہ بتا دے مجھ کو کیا تو مرا چارہ گر نہیں ہے
جو یہ انتہا نہیں ہے مرے صبر کی تو کیا ہے
کہ بھرا ہے غم سے سینہ مگر آنکھ تر نہیں ہے
یہ رہ وفا میں تیرے جو نقوش پا ہیں روشن
کسی لمحہ گمرہی کا مرے دل کو در نہیں ہے
ترے غم سے ہو جو خالی نہ وہ دل ہی دل ہے پیارے
جو تجھے نہ دیکھ پائے وہ نظر نظر نہیں ہے
تری جستجو میں آخر میں کہاں پہنچ گئی ہوں
مجھے کچھ پتہ نہیں ہے مجھے کچھ خبر نہیں ہے
وہ گلاب ہی نہیں ہے جو ہو بے نیاز بو سے
جو ہو درد و غم سے خالی وہ دل بشر نہیں ہے
کبھی خوف کوہ و دریا کبھی رنج دشت و صحرا
نہ ہوں جس میں مشکلیں وہ مری رہ گزر نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.