تیرے آنے کا احتمال رہا
تیرے آنے کا احتمال رہا
مرتے مرتے یہی خیال رہا
غم ترا دل سے کوئی نکلے ہے
آہ ہر چند میں نکال رہا
ہجر کے ہاتھ سے ہیں سب روتے
یاں ہمیشہ کسے وصال رہا
شمع ساں جلتے بلتے کاٹی عمر
جب تلک سر رہا وبال رہا
مل گئے خاک میں ہی طفل سرشک
میں تو آنکھوں میں گرچہ پال رہا
سمجھیے اس قدر نہ کیجے غرور
کوئی بھی حسن لا زوال رہا
تیرے در سے کوئی بھی ٹلتا ہوں
تو تو ہر چند مجھ کو ٹال رہا
دل نہ سنبھلا اگرچہ میں تو اسے
اپنے مقدور تک سنبھال رہا
پھر نہ کہنا اثرؔ نہ کچھ سننا
کوئی دن گر یوں ہی جو حال رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.