میں تجھے واہ کیا تماشا ہے
میں تجھے واہ کیا تماشا ہے
ذہن میں آشنا تراشا ہے
ہاتھ میں رکھیو تو سنبھالے ہوئے
دل تو میرا یہ سیشہ باشا ہے
تو جو تولے ہے میرے من کی چاہ
کچھ ترے ہاں بھی تولہ ماشہ ہے
کیا کہوں تیری کاوش مژہ نے
کس طرح سے جگر خراشا ہے
خیر گزرے اثرؔ تو ہے بے باک
اور وہ شوخ بے تحاشہ ہے
- کتاب : دیوان اثرؔ مرتبہ: کامل قریشیؔ (Pg. 217)
- Author : میر اثرؔ
- مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1978)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.