شباب و حسن و حقیقت سے کھیلتا ہوں میں
شباب و حسن و حقیقت سے کھیلتا ہوں میں
گناہگار ہوں رحمت سے کھیلتا ہوں میں
نگاہ ناز اشارے بہار دور نشاط
جہان حسن کی دولت سے کھیلتا ہوں میں
کسی حسین شرارت سے کھیلنے کے لئے
خود اپنے دل کی حرارت سے کھیلتا ہوں میں
تری شریر نگاہیں پیام دیتی ہیں
پیام جرم محبت سے کھیلتا ہوں میں
ترا فراق، تیرا انتظار تیرا خیال
یہ مختصر ہے قیامت سے کھیلتا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.