راس کیوں کر آئے دنیا میں کوئی منزل مجھے
راس کیوں کر آئے دنیا میں کوئی منزل مجھے
چین سے رہنے نہیں دیتا کہیں بھی دل مجھے
اشتیاق جلوہ ہائے حسن فطرت دیکھ کر
ذوق نظارہ ہے فکر دید کے قابل مجھے
خوبیٔ قسمت کہوں یا محض حسن اتفاق
تلخیاں تقدیر کی ہوتی ہیں کم حاصل مجھے
زندگی کی داستاں ہر روز دہراتی ہے شمع
مستقل کب ہے نظام رونق محفل مجھے
ہو نہیں سکتا مجاہد خود فریبی کا شکار
دل مسلماں ہے تو ہر طوفان ہے ساحل مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.