میرے مرشد ہیں ہو بہ ہو خواجہ
میرے مرشد ہیں ہو بہ ہو خواجہ
جیسے بیٹھے ہوں رو بہ رو خواجہ
ہو گئی ختم آپ کے در پر
شیخ کامل کی جستجو خواجہ
میرے ماں باپ اپنے قرباں ہوں
چشتیوں کی ہیں آبرو خواجہ
میرے مے خانۂ طریقت میں
مے و جام و خم و سبو خواجہ
میرا دم بھی سماع میں نکلے
اب یہی ہے اک آرزو خواجہ
لاج رکھیں گے نام کے صدقے
مجھ کو کر دیں گے سرخ رو خواجہ
مجھ کو بھی تجھ سے خاص نسبت ہے
دل ہے اجمیر اور تو خواجہ
- کتاب : غیب کا ستارہ (Pg. 22)
- Author : معین نظامی
- مطبع : اینی بک، نوئیڈا (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.