میرے قبا میں عرش مکیں ہے ما دامی سبحان اللہ
میرے قبا میں عرش مکیں ہے ما دامی سبحان اللہ
قرب حضوری ایسی ہوئی ہے لا غیری سبحان اللہ
احداً صمداً جان جہاں ہے ہم نے جانا لا شک بے شک
جان ہے اب میری جان جہانی لا ثانی سبحان اللہ
پیر ہمارا ہادی ہمارا تازہ رواں وہ لحظہ لحظہ
ہم کو ملایا ذات قدم سے ما روحی سبحان اللہ
مرنا جینا دم دم کا ایک شعبہ ہے مرے عشق صنم کا
ورنہ زندہ ایسا ہوا اب موت کدامی سبحان اللہ
مجھے برزخ کبریٰ یار کا ہے شیطان کہاں وسواس کجا
نفس میرا مطمئنہ ہے دل و جان سلامی سبحان اللہ
جوہیں وصل حبیب کا قصد ہوا چھٹے اپنے پرائے تھے جتنے دلا
رہا مرشد ہادی رسول خدا میرے ساتھ قیامی سبحان اللہ
مردان صفیؔ چشتیہ نظامی مست ہوا بادۂ قل ہو اللہ
نسبت روحی ہے مولا علی سے ما باقی سبحان اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.