میری وحشت مرا جہاں کوئی
میری وحشت مرا جہاں کوئی
میرے دل کو نہیں اماں کوئی
دل میں کیا ہے کیا کوئی سمجھے
کاش سمجھے نہ کچھ یہاں کوئی
ان کی وحشت سے دل یہ زندہ ہے
قلب عریاں میں ہے نہاں کوئی
درد دل کی دوا میسر ہو
گر بنا ہے مسیح یاں کوئی
حال دل کا یہاں کہوں کس کو
اہل دل ہیں نہ یاں بتاں کوئی
یوں تو ہر دم ہجوم گھیرے تھا
پھر بھی تنہا رہا یہاں کوئی
نیش مژگاں جو دل میں ہے پیوست
یعنی ہر دم ہے زخم نواں کوئی
ہاے بے کاری دل آفت ہے
گو ہو آشفتہ بے کراں کوئی
صدمۂ عشق کا اثرؔ یہ ہوا
ہے جگر نالہ دل فغاں کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.