Font by Mehr Nastaliq Web

ظفریابی سے خوش دل تھے کہ بے نیل و مرام آئے

میر غلام حسین نازکی

ظفریابی سے خوش دل تھے کہ بے نیل و مرام آئے

میر غلام حسین نازکی

ظفریابی سے خوش دل تھے کہ بے نیل و مرام آئے

خدا کا شکر ہے ہر حال میں ہم شاد کام آئے

ہزاروں مرحلے ہیں رہ نور دانِ محبت کو

کہیں دارالصنم آئے، کہیں بیت الحرام آئے

نہ محفل ہے نہ میخانہ نہ ساقی ہے نہ پیمانہ

جو تو آئے تو مے آئے، جو مے آئے تو جام آئے

میری ڈوبی ہوئی نبضیں مری اکھڑی ہوئی سانسیں

سنبھالالے کے جی اٹھیں اگر تیرا پیام آئے

یہ استغراق و محویت کے عالم کا تقاضا ہے

کسی کا نام لینا ہو تو لب پہ تیرا نام آئے

زمانہ بھی نیا ہو، اور دنیا بھی نئی جس میں

نہ دن آئے نہ رات آئے نہ صبح آئے نہ شام آئے

خلوص معصیت بہتر ہے مکارانہ طاعت ہے

یہ پندِ پیرِ دانا یاد رکھ ممکن ہے کام آئے

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے