مشتاق ہو نہ اس چمن کائنات کا
مشتاق ہو نہ اس چمن کائنات کا
کیا اعتبار جلوہ گہہ بے ثبات کا
شیریں ہے قندسے بھی مزا اپنی بات کا
گویا زبان منہ میں ہے ٹکڑا نبات کا
بعد فنا ہے اس لب جاں بخش کا خیال
جاری ہے میری خاک سے چشمہ حیات کا
آیا خیال سیب ذقن وقت انتقال
ہے جاں کنی میں شوق ہمیں میوہ جات کا
آتی ہے یاد تن سے نکلنے لگی ہے جان
ہے روز وصل حق میں مرے دن وفات کا
ساقی کی سخت بات نے ٹکڑے ہی کر دیے
دل تھا بغل میں رند کے شیشہ شراب کا
پامال کر دیا مجھے ترسا بچوں نے فیضؔ
ہوں خواست گار میں بھی در سومنات کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.