عشق ہے دل کو ستاتا رات دن
عشق ہے دل کو ستاتا رات دن
یار ہے مکھڑا چھپاتا رات دن
عشق نادی کی ہدایت اور ہے
کان میں میری سناتا رات دن
اپنی ہستی اور خودی کو چھوڑ دے
ہر میں حق حق ہے بتاتا رات دن
یار کیا مکار دھوکے باز ہے
ہے مجھے کیا کیا سمجھاتا رات دن
آپ ہے خود کہہ رہا انی انا
مجھ کو دھوکے میں ہے پاتا رات دن
آپ خود موجود ہے ہر شان میں
آپ کو کیوں ہے چھپاتا رات دن
میراںؔ شاہ قدموں تلے مخدوم کے
دمبدم سر ہوں جھکاتا رات دن
- کتاب : گلدستۂ میران شاہ (Pg. 4)
- Author : میران شاہ جالندھری
- مطبع : حمیدیہ اسٹیم پریس لاہور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.