ہم عشق میں دل دار کے حیران ہیں واللہ
ہم عشق میں دل دار کے حیران ہیں واللہ
ہر آن جدائی سے پریشان ہیں واللہ
چھیڑو نہ مجھے یارو کوئی سوختہ دل کو
ہم اپنی میاں جان سے بے جان ہیں واللہ
جب اپنی خبر مجھ کو نہیں ہے کہ میں کیا ہوں
حیوان سے بد تر ہمیں انسان ہیں واللہ
کیا ہم کو بھلا عاشق مجنوں کی خبر ہے
ہم آپ ہی برگشتہ و ویران ہیں واللہ
جب یار کو مشتاق کی ملنے کی غرض ہو
پھر ہم کو سبھی منزلیں آسان ہیں واللہ
ہے کون جو کرتا نہیں خالق کی پرستش
ہم کہتے ہیں ہم صاحب قرآن ہیں واللہ
میراں شاہ وہ ہر شان میں بے نام و نشاں ہے
ہم کیا ہیں یونہی بے سر و سامان ہیں واللہ
- کتاب : گلدستۂ میران شاہ (Pg. 8)
- Author : میران شاہ جالندھری
- مطبع : حمیدیہ اسٹیم پریس لاہور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.