Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جلوۂ حسن خدا مجھ کو دکھا دے صابر

میراں شاہ جالندھری

جلوۂ حسن خدا مجھ کو دکھا دے صابر

میراں شاہ جالندھری

MORE BYمیراں شاہ جالندھری

    جلوۂ حسن خدا مجھ کو دکھا دے صابر

    اپنے دیدار سے دیوانہ بنا دے صابر

    آپ کے شوق سوا غیر کی الفت نہ رہی

    ہے میرے دل میں تیرا عشق نبھا دے صابر

    محو رہتے ہو سدا ذات خدا میں مولا

    اپنے مے خانہ سے اک جام پلا دے صابر

    آرزو گنج شکر سے ہے میری شام و سحر

    میرے مولا نہ کہیں مجھ کو بھلا دے صابر

    راحت جان نبیؐ نور دو چشمان علی

    شہ جیلاں کے جگر دل کی دوا دے صابر

    میراںؔ شاہ کیوں نہ ہو مشکور ترا دل سے میاں

    مجھ کو شیریں سخنی اپنی سنا دے صابر

    مأخذ :
    • کتاب : گلدستۂ میران شاہ (Pg. 18)
    • Author : میران شاہ جالندھری
    • مطبع : حمیدیہ اسٹیم پریس لاہور

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے