مرے ہوش میں وہ ٹھہرے نہ کبھی پھر ہوش کے دن ہی بیت گئے
مرے ہوش میں وہ ٹھہرے نہ کبھی پھر ہوش کے دن ہی بیت گئے
وہ آئے گئے تو بہت لیکن بے رت آئے بے ریت گئے
انجان سے تھے ہم تم دونوں پھر ہم تم دونوں ایک ہوئے
اب یہ بھی نہیں اور وہ بھی نہیں دونوں ہی زمانے بیت گئے
کوئی اور ترانہ اے مطرب اب ان گیتوں کو کیا گانا
وہ دھن بدلی وہ سر بدلے وہ ساز ہٹے وہ گیت گئے
اب ملنے پر کیا پچھتاوا کچھ تم بھی جھکے کچھ ہم بھی جھکے
ہارے تو دونوں ہار گئے جیتے تو دونوں جیت گئے
دنیا کھوئی مذہب چھوڑا کیا خوب محبت کی میکشؔ
اچھے تھے وہی جو اس دنیا میں آئے اور بن پریت گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.