Sufinama

اشک آنکھوں میں جگر میں درد سوزش دل میں ہے

فہیم گورکھپوری

اشک آنکھوں میں جگر میں درد سوزش دل میں ہے

فہیم گورکھپوری

MORE BYفہیم گورکھپوری

    اشک آنکھوں میں جگر میں درد سوزش دل میں ہے

    اک محبت کی بدولت گھر کا گھر مشکل میں ہے

    جب نہ یہ دنیا تھی قائم تو ہمارے دل میں تھا

    جب سے یہ دنیا ہے قائم تو ہمارے دل میں ہے

    اضطراب تیغ مقتل میں کوئی دیکھے ذرا

    صاف ہوتا ہے گماں بجلی کفِ قاتل میں ہے

    آج ان کے جور کے شکوے ہیں کیا کیا حشر میں

    آج کیسی ان کی رسوائی بھری محفل میں ہے

    نزع میں اے نامرادی اس کی تو رہنا گواہ

    جو مرے دل میں تمنا تھی وہ میرے دل میں ہے

    قتل ہوکر بھی رہا قاتل سے قائم واسطہ

    روح میری بن کے جوہر خنجر قاتل میں ہے

    اے خیال ترک الفت قہر ہے مٹ جائے گی

    یہ جو اک دنیائے غم آباد میرے دل میں ہے

    ہوشیار اے رہ روِ راہِ محبت ہوشیار

    ہر قدم پرجان کا کھٹکا تری منزل میں ہے

    نقص سے خالی نہیں ہوتے حسیں بھی اے فہیمؔ

    دیکھ تو سوئے فلک دھبّا مہ کامل میں ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 234)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے