Font by Mehr Nastaliq Web

ہنس کے فرمانے لگے سن سن کے وہ نالے مرے

مرزا ارشد گورگانی

ہنس کے فرمانے لگے سن سن کے وہ نالے مرے

مرزا ارشد گورگانی

ہنس کے فرمانے لگے سن سن کے وہ نالے مرے

آپ کب سے ہو گے ہیں چانے والے مرے

ٹوٹ جاتی ہے جو چلتے ہیں کسی کانٹے کی نوک

پھوٹ کر روتے ہیں کیا کیا پاؤں کے چھالے مرے

الفت قامت میں موزوں ہے ہر اک مصرع مرا

عشق نے سانچے میں سارے شعر ہیں ڈالے مرے

قبر میں کوئی خبر لینے نہ آیا بعد مرگ

زندگی تک تو بہت تھے چاہنے والے مرے

جام بھر کر غیر کو دینا مجھے خالی گلاس

تیری بیہوشی کے صدقے جاؤں متوالے مرے

ضبطِ الفت کی قسم کھاتا ہوں لیکن کیا کروں

جان کھاجاتے ہیں ارشدؔ پوچھنے والے مرے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے