Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کسی بت کو دل میں چھپانے سے حاصل

مرزا فدا علی شاہ منن

کسی بت کو دل میں چھپانے سے حاصل

مرزا فدا علی شاہ منن

MORE BYمرزا فدا علی شاہ منن

    کسی بت کو دل میں چھپانے سے حاصل

    صنم خانہ کعبہ بنانے سے حاصل

    سنا کر وہ مجھ کو رقیبوں سے بولے

    کہ غیروں کی محفل میں جانے سے حاصل

    وہ ظالم ہے بے درد سفاک قاتل

    اوسے درد دل کا سنانے سے حاصل

    نہ پہنچے جو یہ تیر باب اثر تک

    تو دست دعا پھر اٹھانے سے حاصل

    نہ برباد کر زیست ہے چند روزہ

    عبث بار الفت اٹھانے سے حاصل

    جو عاجز ہو خود جان سے اپنی اے جاں

    بتاؤ اوسے کیا ستانے سے حاصل

    جو دیکھا ہے قاصد وہاں جا کے کہنا

    یہ تھا حال تجھ کو دکھانے سے حاصل

    خدا بھی اسی کی طرف ہوگا بے شک

    قیامت میں کیا ہوگا جانے سے حاصل

    ہوں اب اور دو اک شہید محبت

    یہ ہے اوس کا مہندی لگانے سے حاصل

    شکار اجل ہو گیا دم میں قاروں

    اسے کب ہوا کچھ خزانے سے حاصل

    یہ ظلم و جفا و ستم کس لئے ہے

    جلانے ستانے رلانے سے حاصل

    نہ اے دل کبھی عشق کرنا بتوں سے

    مصیبت میں دل کو پھنسانے سے حاصل

    نہ آئے گا رحم بے درد ہے وہ

    نہیں درد دل کچھ سنانے سے حاصل

    نہ شانہ ہلاؤ کہ سوتا ہے مننؔ

    لحد میں اوسے کیا ستانے حاصل

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے