Font by Mehr Nastaliq Web

دن عید کا ہے جائے یہ خالی نہ کہیں آج

مرزا محمد فیاض

دن عید کا ہے جائے یہ خالی نہ کہیں آج

مرزا محمد فیاض

MORE BYمرزا محمد فیاض

    دن عید کا ہے جائے یہ خالی نہ کہیں آج

    صدقے ترے مل لے گلے اے ماہ جبیں آج

    یہ رنگ گلوں میں نہ حسینوں میں یہ جوبن

    عالم میں نظر آتے ہو خوش رنگ تمہیں آج

    کیا قدرت باری ہے جو کہلاتے تھے کبھی شاہ

    مدفوں ہیں وہی تخت نشیں زیر زمیں آج

    تلوا مرا کھجلاتا ہے ہو خیر الہی

    یہ وحشت دل پاؤں نہ پھیلاے کہیں آج

    مدت ہوئی دیکھے ہوئے اس رشک قمر کو

    چھاتی سے لگاؤں جو وہ مل جائے کہیں آج

    کی وصل کی درخواست تو ہنس کر کہا اس نے

    واللہ میں کل آؤں گا فیاضؔ نہیں آج

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے