اطراف چشم یار میں آثار گریہ ہیں
اطراف چشم یار میں آثار گریہ ہیں
رخسار و لب تمام عزا دار گریہ ہیں
لب خند سے ہمارا علاقہ نہیں کوئی
ہم سر خوش ملال ہیں سرشار گریہ ہیں
صحرائے قہقہہ میں غنیمت سمجھ ہمیں
ہم شاخسار حزن ہیں گلزار گریہ ہیں
ہم شہر میں نہ ہوں تو یہاں قحط اشک ہو
سر گشتگاں ہی گرمئ بازار گریہ ہیں
ایسا نہیں کہ مانگ ہی اس جنس کی نہیں
کچھ لوگ آج کل بھی خریدار گریہ ہیں
ہم تک پہنچ گئے ہو تو رونا ہے ناگزیر
ہم خانقاہ عشق میں دیوار گریہ ہیں
مژگان و چشم و اشک سے ہٹ کر بھی گریہ ہے
تشریح کیا کریں کہ یہ اسرار گریہ ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.