محبت میں جو کوئی ہوتے ہیں صادق
محبت میں جو کوئی ہوتے ہیں صادق
انہیں پر ہوتے ہیں معشوق عاشق
مخالف پھر ہمارا کیا کرے گا
ہوا جب یار ہی ہم سے موافق
نہیں کرنے کا اب وعدہ خلافی
کیا ہے اس نے ہم سے عہد واثق
دکھاؤ یارو مرے دل کو لے جاکے
طبیبوں میں اگر ہو کوئی حاذق
وصال اس کا کسی دن ہوگا سنیو
جدائی کا مرض ہے جس کو لاحق
گلی سے یار کی باہر کہاں جائے
کہ ہے وہ جنت الماوائے عاشق
ترابؔ اس کی توجہ کب ادھر ہو
کہاں معشوق کو پروائے عاشق
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.