جب کہ پیدا وہ شاہ زمن ہو گیا
جب کہ پیدا وہ شاہ زمن ہو گیا
اک جہاں غیرت صد چمن ہو گیا
تخت اوندھے ہوئے اور ابلیس بھی
بے وطن بے وطن بے وطن ہو گیا
وقت میلاد ہر غنچہ گلزار میں
خندہ زن خندہ زن خندہ زن ہو گیا
آپ کے روئے روشن پر خود شیفتہ
ذوالمنن ذوالمنن ذوالمنن ہو گیا
چاک عشاق کا آپ کے ہجر میں
پیرہن پیرہن پیرہن ہو گیا
آپ کے فیض سے بہر فضل خدا
موجزن موجزن موجزن ہو گیا
بت شکستہ ہوئے اور خطاب آپ کا
بت شکن بت شکن بت شکن ہو گیا
آپ کے ہجر میں اکبرؔ نیم جاں
خستہ تن خستہ تن خستہ تن ہو گیا
- کتاب : ریاض اکبر: اصلی دیوان اکبر (Pg. 108)
- Author : محمد اکبر خاں وارثی
- مطبع : مطبع مجیدی، میرٹھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.