آپ خوش ہیں مری آنکھ تر ہے
آپ خوش ہیں مری آنکھ تر ہے
اپنا اپنا یہ ظرف نظر ہے
عالم حسن زیر و زبر ہے
میری آہوں میں اتنا اثر ہے
باب توبہ کھلا ہے مفر ہے
تیری رحمت پہ میری نظر ہے
کوئی سمجھانے والا نہیں کیا
عشق انجام سے بے خبر ہے
اتنی ہی اس میں رنگینیاں ہیں
زندگی جس قدر مختصر ہے
اس ادا پر نچھاور ہوں سجدے
پائے ساقی پہ جامیؔ کا سر ہے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 101)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.