نگاہ ناز کے انداز دیکھو
نگاہ ناز کے انداز دیکھو
کوئی جلوہ ہو جلوہ ساز دیکھو
نہ کھل جائے دلوں کا راز دیکھو
تم اپنا غمزۂ غماز دیکھو
نیاز آگئیں جبین دل جھکا دو
جہاں بھی نقش پائے ناز دیکھو
ہے سرگرم تجلی حسن خود ہی
یہ سوز عشق کا اعجاز دیکھو
زباں سے کیا کریں تفسیر غم کی
نظر میں ہے نظر کا راز دیکھو
نگاہ عشق اس کی خاک پا ہے
نگاہ عشق کی پرواز دیکھو
بہت کی سیر عرشیؔ معبدوں کی
ذرا چل کر حریم ناز دیکھو
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 219)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.