جہاں میں تم سا ہوگا دوسرا کیا
جہاں میں تم سا ہوگا دوسرا کیا
تمہیں تم ہو تمہارا پوچھنا کیا
سنے گا کوئی غم کا ماجرا کیا
شکست شیشۂ دل کی صدا کیا
مجھے میری نگاہوں سے چھپایا
مذاق دید یہ تجھ کو ہوا کیا
کرم جو آپ کا چاہے وہ دے دے
دل بے مدعا مانگے دعا کیا
نظر کو کر نہ پابند تعین
نظر کی ابتدا کیا انتہا کیا
محبت زندگی ہے زندگی ہے
محبت میں فنا کیا ہے بقا کیا
نظر کھوئی ہوئی تھی بجلیوں میں
نئے پردے گرے پردہ اٹھا کیا
وفا دشمن ہے فطرت جن کی عرشیؔ
زباں پر ان کی ہے نام خدا کیا
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 220)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.