Sufinama

دلِ ناداں یہ عارضہ کیا ہے

صائب رامپوری

دلِ ناداں یہ عارضہ کیا ہے

صائب رامپوری

MORE BYصائب رامپوری

    دلِ ناداں یہ عارضہ کیا ہے

    رات آنکھوں میں کاٹنا کیا ہے

    ہوک اٹھتی ہے دل میں رہ رہ کر

    وعدہ صبر آزما کیا ہے

    ہر ادا ہے بلائے بے درماں

    کیا بتائیں وہ شوخ کیا کیا ہے

    تیرے جیسے کڑی کمانوں کے

    ان کی نظروں کا پوچھنا کیا ہے

    خود جب انساں ہے فاعل ومختار

    پھر یہ تقدیر کا لکھا کیا ہے

    لکھا رہاہوں فریب لالہ وگل

    جانتا ہوں یہ شعبدہ کیا ہے

    اس تغیر پذیر دنیا میں

    انقلابات کے سوا کیا ہے

    ایٹمی دور میں غزل گوئی

    جانے صائب کا مدعا کیا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 176)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے