Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ان کی محفل کا یہ دستور نیا دیکھا ہے

الیاس علوی شاداب

ان کی محفل کا یہ دستور نیا دیکھا ہے

الیاس علوی شاداب

MORE BYالیاس علوی شاداب

    ان کی محفل کا یہ دستور نیا دیکھا ہے

    ہیں جو آسودہ کرم ان پہ سوا دیکھا ہے

    ڈوبنے والے پہ کیا گزری یہ معلوم نہیں

    ایک مجمع سا کنارے پہ لگا دیکھا ہے

    کیا ضروری ہے کہ ہر خواب کی تعبیر بھی ہو

    جی تو خوش ہے کہ پھر اک خواب نیا دیکھا ہے

    یوں لگا جیسے ہو یہ بھی کسی مفلس کا وجود

    خشک پتہ جو کبھی اڑتا ہوا دیکھا ہے

    جانے کیا بات تھی ان مہندی رچے ہاتھوں میں

    میں نے نم آنکھ کو ہم رنگ حنا دیکھا ہے

    تم کو شادابؔ میں دیوانہ کہوں کس منہ سے

    میں نے فرزانوں کو دیوانہ بنا دیکھا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد نویں (Pg. 164)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے