Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اظہار غم ہستی حد سے نہ گزر جائے

الیاس علوی شاداب

اظہار غم ہستی حد سے نہ گزر جائے

الیاس علوی شاداب

MORE BYالیاس علوی شاداب

    اظہار غم ہستی حد سے نہ گزر جائے

    ایسا نہ ہو جینے کا احساس بھی مر جائے

    حالات کے طوفان میں کشتی ہے امیدوں کی

    ٹکرا کے تھپیڑوں سے کیا جانے کدھر جائے

    ایسے کسی سایہ میں سو جانے سے کیا حاصل

    جب نیند ذرا ٹوٹے ہر خواب بکھر جائے

    قسمت کو بھی کیا کوئی تم زلف سمجھتے ہو

    جب چاہو بکھر جائے جب چاہو سنور جائے

    ہر رہرو منزل کو شادابؔ یہ لازم ہے

    الجھے نہ کہیں دامن کانٹوں سے گزر جائے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد نویں (Pg. 165)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے