وہ خراماں جو سوئے جذبۂ دل جاتے ہیں
وہ خراماں جو سوئے جذبۂ دل جاتے ہیں
قائمے عرش کے ٹھہرے ہوئے ہل جاتے ہیں
ان کی آمد کی مسرت سے خبر سنتے ہی
غنچہ ہائے دل حسرت زدہ کھل جاتے ہیں
وہ اگر سنگ دلی میں ہوئے مشاق تو ہم
شیشہ دل پہ لیے صبر کی سل جاتے ہیں
جذبۂ دل کی کشش سید ارشادؔ یہ ہے
بعد مدت کے وہ بچھڑے ہوئے مل جاتے ہیں
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد پانچویں (Pg. 41)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.