کیجیے کس سے بیان درد دل
کیجیے کس سے بیان درد دل
کون سنتا ہے فغان درد دل
جذبۂ دل سے ہو پر جس کا ضمیر
وہ سمجھتا ہے زبان درد دل
اپنی ہستی کو مٹانا ہے بقا
مٹ نہیں سکتا نشان درد دل
زندگی ملتی ہے ان کو غیب سے
سب ہیں زندہ کشتگان درد دل
موج میں آ اب تو اے بحر کرم
منتظر ہیں تشنگان درد دل
ان کی الفت ہے مدار زندگی
ہے یہی روح روان درد دل
بجلیاں اس پر گری ہیں حسن کی
جل گیا یوں آشیاں درد دل
کوئی جا کر ان سے کہہ دے حال زار
ہے تڑپتا نیم جان درد دل
میت عاشق ہے تنہا بے کفن
ہے محبت نوحہ خوان درد دل
جذبۂ دل کی کشش کا یہ اثر
وہ بھی ہیں اب ہم زبان درد دل
غم میں تیرے مبتلا ارشادؔ ہے
کیا کہے راز نہان درد دل
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد پانچویں (Pg. 40)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.