Sufinama

دل وقف ستم وقف جفا دیکھ رہے ہیں

اسلم  لکھنوی

دل وقف ستم وقف جفا دیکھ رہے ہیں

اسلم لکھنوی

MORE BYاسلم لکھنوی

    دل وقف ستم وقف جفا دیکھ رہے ہیں

    ساحل کے قریں موج فنا دیکھ رہے ہیں

    میں بھی انہیں مائل بہ جفا دیکھ رہا ہوں

    وہ بھی مجھے راضی بہ رضا دیکھ رہے ہیں

    ہنستے ہوئے چہرے پہ ہے اک نور کا عالم

    آنکھوں میں مئے ہوش ربا دیکھ رہے ہیں

    کیا محو تغافل ہے کوئی جان تمنا

    کیوں درد کئی دن سے سوا دیکھ رہے ہیں

    ساغر کی کھنک ہے کہیں پھولوں کی مہک ہے

    میخانے کو ہم خلد نما دیکھ رہے ہیں

    بہتے ہوئے اشکوں میں ہے تصویر رخ دوست

    آئینہ معراج وفا دیکھ رہے ہیں

    آہیں ہیں اگر لب تو آنکھوں میں ہیں آنسو

    یہ اپنی محبت کا صلا دیکھ رہے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 48)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے