جب زندگی و موت کا حاصل نہیں معلوم
جب زندگی و موت کا حاصل نہیں معلوم
بے جا یہ شکایت ہے کہ منزل نہیں معلوم
میں منتظر دید ہوں اے موت ٹھہر جا
تجھ کو ابھی شاید مری شکل نہیں معلوم
طوفان محبت سے ابھی کھیل رہا ہوں
دنیا یہ سمجھتی ہے کہ ساحل نہیں معلوم
وارفتگئ شوق نے گم کر دیا ایسا
منزل کے طلب گار کو منزل نہیں معلوم
شاید کہ اسے بھی ہو رہائی کی تمنا
جس کو سبب طوق و سلاسل نہیں معلوم
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد نویں (Pg. 97)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.