موہی لوبھ اور مایا تیاگی تیاگ دیا سنسار
موہی لوبھ اور مایا تیاگی تیاگ دیا سنسار
تمرے دوارے آن پڑی ہوں نبیوں کے سردار
گہیرا ساگر دور کنارا ناؤ پڑی منجدھار
ڈوبتی نیا پار لگا دو نیا کھیونہار
چھوڑ کے سارے دوارے مولا آئی تمرے دوار
مجھ نردھن نرادھار کے داتا کیول تم آدھار
پربھو توہے دین دیالو سب کے پالنہار
دیا دھرم کی رکشک جگ میں اک تمری سرکار
موتی لے کر نیننوا سے ہن سے لے کر دیپ
آشاؤں کے تھال میں رکھ کر لائی تورے دوار
سندر راجا سندر پرجا سندر سگرا دیش
کلی کلی چندا کی مالا ہر ڈاری گلزار
چندا کی جوتی سے پنچھی ہنس ہنس پیت لگائے
انجمؔ کے ہردے میں بسا ہے مولا تمرا پیار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.