Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دلا یاد کر کے جو تو بھول جائے

محسن علی شاہ

دلا یاد کر کے جو تو بھول جائے

محسن علی شاہ

MORE BYمحسن علی شاہ

    دلا یاد کر کے جو تو بھول جائے

    تو پھر کس طرح وہ ترے ہاتھ آئے

    تصور میں اس کے سدا تو نہیں ہے

    یہی وجہ ہے جو وہ تجھ کو بھلائے

    مرض درد الفت کا تجھ کو نہیں ہے

    جو تو چین بے وصل اس طرح پائے

    بندھے ہجر میں تار اشکوں کا ایسا

    کہ تا وصل پھر تار تھمنے نہ پائے

    یقیں ہے کہ محسنؔ وہ بے شک ملے گا

    جو دل کی کشش رفتہ رفتہ بڑھائے

    مأخذ :
    • کتاب : دیوانِ محسن (Pg. 66)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے