Sufinama

خاک کو کندن بنانا آگیا

معین راہی

خاک کو کندن بنانا آگیا

معین راہی

MORE BYمعین راہی

    خاک کو کندن بنانا آگیا

    وقت کی بھٹی میں تپنا آگیا

    درد سہہ کر مسکرانا آگیا

    جب سے ہم کو عشق کرنا آگیا

    ہے تصدق ان کی چشمِ ناز کا

    گرتے گرتے جو سنبھلنا آگیا

    شوخ باتیں ان کی سننے کے لئے

    بات کو پھر طول دینا آگیا

    بیٹھے رہتے تو نہ چل پاتے کبھی

    چلتے چلتے ہم کو چلنا آگیا

    چل پڑے ہیں جب سے راہِ عشق پر

    زندگانی کا قرینہ آگیا

    وہ مرا بچپن وہ روز وشب مرے

    یاد جب جب آئے رونا آگیا

    ان کی آمد پر ملی ایسی خوشی

    جیسے ہاتھوں یں خزانہ آگیا

    دل سے سجدہ ہو تو پھر بنتی ہے بات

    صرف راہیؔ سر جھکانا آگیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے