Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جفا و جور نہ کر مجھ پہ ہر زماں صیاد

مبارک حسین مبارک

جفا و جور نہ کر مجھ پہ ہر زماں صیاد

مبارک حسین مبارک

جفا و جور نہ کر مجھ پہ ہر زماں صیاد

نہیں یہ طرزِ مدارات میہماں صیاد

قفس میں رکھے ہیں مرجھائے پھول لا لا کر

بہار عمر یونہی ہو تری خزاں صیاد

سنے جو نالے مرے دل کو تھام تھام لیا

مگر سمجھنے لگا ہے مری زباں صیاد

نہیں ہے چاک قفس سے بھی جھانکنے کا حکم

بٹھائے رکھتا ہے ہر سو نگاہباں صیاد

مری اسیری کے باعث ہیں زمزمے میرے

ہوئی ہے میرے لئے میری ہی زباں صیاد

نہ رہنے پائے کسی طرح کا ستم باقی

جو کچھ ہو آج ہی ہوجائے امتحاں صیاد

سلامتی ہے مبارکؔ کمال وحشت میں

بھلا بنائے تو عنقا کا آشیاں صیاد

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے