Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تمہیں تو نورِ روزِ اولیں ہو

مبین علوی

تمہیں تو نورِ روزِ اولیں ہو

مبین علوی

MORE BYمبین علوی

    تمہیں تو نورِ روزِ اولیں ہو

    ازل کی صبح کے مہرِ مبیں ہو

    حسینوں میں انوکھے تم حسیں ہو

    بنائے رونقِ دنیا و دیں ہو

    کرم کا کیوں نہ محشر میں یقیں ہو

    تمہیں آقا شفیع المذنبیں ہو

    خرامِ ناز جو فرمائیں آقا

    تو ہر آہٹ سرِ عرشِ بریں ہو

    نبی تو اور بھی آئے جہاں میں

    مگر تم رحمت العالمیں ہو

    تمہیں پر ختم ہوتی ہے رسالت

    کہ آقا تم ہی ختم المرسلیں ہو

    سمائے گا بھلا کیا خوف دل میں

    زہے قسمت کہ دل میں تم مکیں ہو

    تمہاری ہی وجہ سے دو جہاں ہیں

    تمہیں محبوبِ رب العالمیں ہو

    تڑپتے ہیں مبینؔ اپنے بھی سجدے

    نبی کا آستاں میری جبیں ہو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے