نہیں رہتے ہیں کیوں ہم چاہیے ہم کو جہاں رہنا
نہیں رہتے ہیں کیوں ہم چاہیے ہم کو جہاں رہنا
محمد احمد پرتاپ گڑھی
MORE BYمحمد احمد پرتاپ گڑھی
نہیں رہتے ہیں کیوں ہم چاہیے ہم کو جہاں رہنا
کوئی رہنے میں رہنا ہے یہاں رہنا وہاں رہنا
قیامت ہے ترے عاشق کا مجبورِ بیاں رہنا
زباں رکھتے ہوئے بھی اللہ اللہ بے زباں رہنا
مبارک تجھ کو اسرارِ کرم کا رازداں رہنا
مبارک ہو زمیں پر تیرا بن کر آسماں رہنا
کوئی بھی حال ہو ہر حال ہی میں شادماں رہنا
حقیقت میں اسی کا نام ہے بس کامراں رہنا
خرد اس راز سے واقف نہیں ہے حضرت ناصح
محبت ہی سکھاتی ہے عیاں رہنا نہاں رہنا
یہ فیضانِ محبت ہے یہ احسانِ محبت ہے
سراپا داستاں ہوتے ہوئے بے داستاں رہنا
یہی شان محبت ہے یہی آن محبت ہے
انہیں کا ہو کے رہنا چاہے کچھ بھی ہو جہاں رہنا
یہی ضبطِ محبت ہے یہی شرط محبت ہے
تڑپنا رات دن اور اور پھر بھی بے آہ و فغاں رہنا
یہ عرفانِ محبت ہے یہ برہانِ محبت ہے
کہ سلطانِ جہاں ہو کر بھی بے نام و نشاں رہنا
یہ معراجِ محبت ہے یہ اعجاز محبت ہے
ہزاروں زخم کھا کر مسکرانا شادماں رہنا
یہ عرفانِ محبت ہے یہ برہانِ محبت ہے
کہ سلطانِ جہاں ہو کر بھی بے نام و نشاں رہنا
ترے جامِ محبت کا یہ اک ادنی کرشمہ ہے
سرِ دار عاشقوں کا مست ہو کر نغمہ خواں رہنا
جو خوش قسمت ہیں ان کو ہی ملا کرتی ہے یہ دولت
بہ فیضِ عشق صحرا میں بھی بن کر گلستاں رہنا
نہ کوئی راہ پاجائے نہ کوئی غیر آ جائے
حریمِ دل کا احمدؔ اپنے ہر دم پاسباں رہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.