Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مجھے عشق نے یہ سبق دیا کہ نہ ہجر ہے نہ وصال ہے

عزیز صفی پوری

مجھے عشق نے یہ سبق دیا کہ نہ ہجر ہے نہ وصال ہے

عزیز صفی پوری

MORE BYعزیز صفی پوری

    مجھے عشق نے یہ سبق دیا کہ نہ ہجر ہے نہ وصال ہے

    اسی ذات کا میں ظہور ہوں یہ جمال اسی کا جمال ہے

    وہی صورت اور وہی آئینہ جو خیال دل سے یہ جائے نہ

    تو وہ رو بہ رو ہے ہر آئینہ یہی شان شان کمال ہے

    کوئی اور حق کے سوا نہیں ازل و ابد ہے وہ آپ ہی

    وہی آپ لیس کمثلہ وہی آپ اپنی مثال ہے

    مری بندگی ہے تو بس یہی کہ کروں میں اپنی ہی بندگی

    یہی ذکر ہے یہی فکر ہے یہی حال ہے یہی قال ہے

    میں فدائے مرشد پاک ہوں در بارگاہ کی خاک ہوں

    وہ سما کے مجھ میں یہ کہتے ہیں کہ عزیزؔ غیر‌ محال ہے

    مأخذ :
    • کتاب : عرفان عزیز انتخاب کلام اردو (Pg. 112)
    • Author : عزیز صفی پوری
    • مطبع : شعبۂ اردو علی گڈھ مسلم یونیورسٹی (1946)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے