آگ اک دل میں لگاتے تو کوئی بات بھی تھی
آگ اک دل میں لگاتے تو کوئی بات بھی تھی
آنکھ سے آنکھ ملاتے تو کوئی بات بھی تھی
چاند سورج سے کہاں روشنی ہوگی دل میں
پیار کی شمع جلاتے تو کوئی بات بھی تھی
جذبۂ شوق مرا اور سوا ہو جاتا
تم مرے گھر کبھی آتے تو کوئی بات بھی تھی
خونِ ناحق سے مرے، تم کو ہوا کیا حاصل؟
اپنے دامن کو بچاتے تو کوئی بات بھی تھی
نام رہ جاتا تمہارا بھی جہاں میں مخلصؔ
کام کچھ کرکے دکھاتے تو کوئی بات بھی تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.