Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محبت جس سے ہو جاتی ہے پھر جایا نہیں کرتی

مختار بدایونی

محبت جس سے ہو جاتی ہے پھر جایا نہیں کرتی

مختار بدایونی

محبت جس سے ہو جاتی ہے پھر جایا نہیں کرتی

دہک جاتی ہے جب یہ آگ کجلا یا نہیں کرتی

وہ ہوں بے پردہ تو بھی ہے جمالِ بے حجاب ان کا

حقیقت سامنے آتی ہے اور آیا نہیں کرتی

نہ ہو جب تک اشارہ کوئی شامل ان کی مرضی کا

کسی سے خود محبت یوں تو ہوجایا نہیں کرتی

جو محوِ ذات حق ہیں وصل سے سر شار رہتے ہیں

جدائی کی گھڑی ان کو کبھی آیا نہیں کرتی

یقیناً پھر کوئی نازل مصیبت ہونے والی ہے

طبیعت بے سبب مختارؔ گھبرایا نہیں کرتی

مأخذ :
  • کتاب : جبر مختار (Pg. 192)
  • Author : مختار سبزواری

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے