کوئی عاجز زندگی سے کوئی نالاں ہوگیا
کوئی عاجز زندگی سے کوئی نالاں ہوگیا
تم نے جس دل پر نظر ڈالی پریشاں ہوگیا
عشق خود بے تابیوں پہ اپنی حیراں ہوگیا
کس پہ تھا قربان ہونا کس پہ قرباں ہوگیا
ان کے اٹھنے بیٹھنے میں بھی عجب اعجاز تھا
درد اٹھا دل میں پھر دل ہی میں پنہاں ہوگیا
کشمکش ہائے غم و اندوہ سے چھوٹا نہ میں
سانس تھی زنجیر مجھ کو جسم زنداں ہوگیا
ان کو مرنے کا یقیں اب تک نہیں مختار ؔ کے
خاک کا بھی جس کی ہر ذرہ پریشاں ہوگیا
- کتاب : جبر مختار (Pg. 76)
- Author : مختار سبزواری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.