مسکراتے ہیں فی سبیل اللہ
مسکراتے ہیں فی سبیل اللہ
دکھ بٹاتے ہیں فی سبیل اللہ
راہ کے پتھروں سے ٹکرا کے
لڑکھڑاتے ہیں فی سبیل اللہ
ہیں اجرت طلب نہیں کرتے
کام آتے ہیں فی سبیل اللہ
اپنے سکھ بانٹتے ہیں اوروں کو
رنج پاتے ہیں فی سبیل اللہ
نذر کو نذر کرتے جاتے ہیں
گیت گاتے ہیں فی سبیل اللہ
بزم شاہ و گدا سے کیا لینا
آتے جاتے ہیں فی سبیل اللہ
معرکے میں وفا کے ہم ممتازؔ
خوں بہاتے ہیں فی سبیل اللہ
- کتاب : Mumtaziyat (Pg. 158)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.