Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سجدہ کرتے تھے جہاں وہ سجدہ گاہیں چھوڑ دیں

ممتاز علی ممتاز

سجدہ کرتے تھے جہاں وہ سجدہ گاہیں چھوڑ دیں

ممتاز علی ممتاز

MORE BYممتاز علی ممتاز

    سجدہ کرتے تھے جہاں وہ سجدہ گاہیں چھوڑ دیں

    تیرے پیچھے چل پڑے تو اپنی راہیں چھوڑ دیں

    کس کی خاطر غم سہے اور ہو گئے خلوت نشیں

    کس کی خاطر اس زمانے کی پناہیں چھوڑ دیں

    حسن کی رعنائیوں پر عشق کی نادانیاں

    جو کہ دستور محبت میں روا ہیں چھوڑ دیں

    تم نے تو رسم جہاں کے آگے سر خم کر لیا

    گویا تم نے ڈال کر باہوں میں باہیں چھوڑ دیں

    رہ گیا کیا ہے منانے کے لئے اب آپ کو

    آپ مجھ سے جن اداؤں پر خفا ہیں چھوڑ دیں

    جب سے تیرے نقش پا پر ہے رواں ممتازؔ پھر

    جن کی راہیں تیری راہوں سے جدا ہیں چھوڑ دیں

    مأخذ :
    • کتاب : Mumtaziyat (Pg. 74)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے